غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات مکمل کرنے کے لیے ایک وفد مصر جائے گا، اسماعیل ہنیہ

فلسطینی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے اور اسرائیلی حملوں کو ختم کرنے پر مبنی کسی  معاہدے کے قیام کے لیے حماس کی مذاکراتی ٹیم عنقریب مصر جائے گی

2134894
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات مکمل کرنے کے لیے ایک وفد مصر جائے گا، اسماعیل ہنیہ

حماس کےسیاسی  بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ  نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات مکمل کرنے کے لیے ایک وفد مصر جائے گا۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خاتمے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ہنیہ نے بتایا کہا کہ فلسطینی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے اور اسرائیلی حملوں کو ختم کرنے پر مبنی کسی  معاہدے کے قیام کے لیے حماس کی مذاکراتی ٹیم عنقریب مصر جائے گی۔

گزشتہ روزمصری پریس میں شائع  خبر میں  اطلاع دی گئی تھی کہ حماس کا وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے روانہ ہو گیا ہے اور یہ مصر کی جانب  سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی پیشکش کا تحریری جواب دے گا۔

7 اکتوبر سے ابتک غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں 24 ہزار سے زائد خواتین اور بچوں سمیت 34 ہزار 500 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حفظانِ صحت کا نظام درہم برہم ہونے  والی غزہ کی پٹی سے 19 لاکھ  سے زائد فلسطینیوں کو جبراً بے گھر کیا گیا ہے۔


 



متعللقہ خبریں