حماس: ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے

ترکیہ کا فیصلہ، اس وقت خوفناک نسل کشی کی زد میں آئے فلسطینی عوام کے لئے، بے حد اہمیت کا حامل ہے: حماس

2135119
حماس: ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے

فلسطین تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ ترکیہ کا، بین الاقوامی دیوانِ عدالت  میں اسرائیل کے خلاف زیرِ سماعت نسل کشی مقدمے میں شامل ہونے کا، فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

حماس نے جاری کردہ بیان میں ترکیہ کے، اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں اسرائیل کے خلاف جاری  نسل کشی مقدمے میں شمولیت کے، فیصلے کو جگہ دی ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ "ترکیہ کا فیصلہ، اس وقت خوفناک نسل کشی کی زد میں آئے فلسطینی عوام کے لئے، بے حد اہمیت کا حامل ہے"۔

واضح رہے کہ ترکیہ وزارت تجارت نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ترکیہ کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تجارتی تدابیر کے معاملے میں دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ دوسرے  مرحلے میں اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی درآمدات و برآمدات  روک دی گئی ہیں۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے یکم مئی کو جاری کردہ بیان میں ، بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں  اسرائیل کے خلاف جاری نسل کشی مقدمے میں، ترکیہ کی شمولیت کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں