شام، دمشق کے ہوائی اڈے کے جوار میں فوجی پوائنٹ پر اسرائیل کا فضائی حملہ

اسرائیل اور شامی انتظامیہ کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا

2134867
شام، دمشق کے ہوائی اڈے کے جوار میں فوجی پوائنٹ پر اسرائیل کا فضائی حملہ

دعویٰ کیا گیاہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں میزے ایئرپورٹ کے قریب ملٹری پوائنٹ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

شامی انتظامیہ کے قریبی سوشل میڈیا   نے دعویٰ کیا  ہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق رات 10  بجکر 50 منٹ پر میزے ہوائی اڈے کے قریب ملٹری پوائنٹ پر حملہ کیا۔

اسرائیل اور شامی انتظامیہ کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

واضح  رہے کہ اسرائیل 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں اور شامی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجی پوائنٹس پر گاہے بگاہے حملے کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں