غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہزار 735 ہو گئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 213 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں

2136062
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہزار 735 ہو گئی

7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہزار 735 ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 213 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں میں 5 قتل عام کیے، حملوں میں مزید 52 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 90 فلسطینی زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 34 ہزار 735 اور زخمیوں کی تعداد 78 ہزار 108 ہو گئی ہے ۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی  لاشیں موجود ہیں  لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ  سکتے ہیں ۔

 

 



متعللقہ خبریں