نیتین یاہو نے قطر سےحماس کی مالی امداد کا مطالبہ کیا تھا:اسرائیلی اخبار کا انکشاف

یدی ہوت اخرونوت کی خبر کے مطابق، نیتن یاہو نے سال 2018 میں قطر کو ایک خفیہ خط بھیجا تھا  جس میں انہوں نے  غزہ کےلیے 30 ملین ڈالر کا فنڈ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

2136082
نیتین یاہو نے قطر سےحماس کی مالی امداد کا مطالبہ کیا تھا:اسرائیلی اخبار کا انکشاف

انکشاف ہوا ہے کہ  اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے سال 2018 میں قطر سے حماس کی مالی امداد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 یدی ہوت اخرونوت کی خبر کے مطابق، نیتن یاہو نے سال 2018 میں قطر کو ایک خفیہ خط بھیجا تھا  جس میں انہوں نے  غزہ کےلیے 30 ملین ڈالر کا فنڈ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

 اس خط میں نیتین یاہو نے  لکھا تھا کہ  حماس کو ملنے والے اس فنڈ  سے علاقائی استحکام کو  فروغ اور انسانی بحران کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔

 خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  قطری حکام نے  اس حوالے سے مزید تحفظات کا مطالبہ کیا  تھا۔

 اس خبر پر اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے فی الوقت کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں