رفح پر حملہ مزید جانی نقصان کا سبب بنے گا: انروا

اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نےگزشتہ  روز اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں اقوامِ متحدہ کی امداد کی رسائی سے مسلسل انکار کرنے سمیت رفح پر حملہ کرنے کا ارادہ  رکھتا ہے جو کہ مزید جانی نقصان کا سبب بنے گا

2135833
رفح پر حملہ مزید جانی نقصان کا سبب بنے گا: انروا

اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نےگزشتہ  روز اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں اقوامِ متحدہ کی امداد کی رسائی سے مسلسل انکار کرنے سمیت رفح پر حملہ کرنے کا ارادہ  رکھتا ہے جو کہ مزید جانی نقصان کا سبب بنے گا۔

انروا نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ کہا کہ صرف گزشتہ دو ہفتوں میں ہم نے دس ایسے واقعات ریکارڈ کیے ہیں جن میں امدادی قافلوں پر فائرنگ، اقوامِ متحدہ کے عملے کی گرفتاریاں ، انہیں برہنہ کرنا، ہتھیاروں کی دھمکیاں اور چوکیوں پر طویل تاخیر کر کے قافلوں کو تاریکی میں سفر کرنے یا سفر ترک کر دینے پر مجبور کرنا شامل ہیں۔

 دوسری جانب ،اسرائیل کی حکومت نے لازارینی کے بیان پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا  البتہ اس نے مشرقی رفح کے بعض علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

انروا نے حماس اور دیگر مسلح گروپوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کسی بھی قسم کے حملے کو روکیں، امداد کا رخ موڑنے سے گریز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ امداد تمام ضرورت مندوں تک پہنچ جائے۔

 واضح رہے کہ مزاحمت کاروں نے گزشتہ روز ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی جس سے غزہ میں انسانی امداد کی مرکزی گزرگاہ بند ہو گئی۔

 



متعللقہ خبریں