اسرائیل کے رفح شہر کے مشرقی علاقوں  کے جوار میں فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات سے رفح کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں 11 گھروں کو نشانہ بنایا

2135959
اسرائیل کے رفح شہر کے مشرقی علاقوں  کے جوار میں فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے انخلاء کے احکامات جاری کردہ رفح شہر کے مشرقی علاقوں  کے جوار میں فضائی حملے کیے ہیں۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسپتال  ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات سے رفح کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں 11 گھروں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے مشرق میں بعض محلوں کو خالی کرانے کے لیے طلب کیے جانے کے بعد صبح کے وقت علاقے میں مقیم فلسطینیوں نے علاقہ چھوڑنا شروع کردیا۔

بارش کے موسم کے باوجود سینکڑوں فلسطینی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، تھیلوں اور بیگوں  میں مختصر سامان کے ساتھ سڑکوں پر نکل  آ ئے۔

جن کے پاس گاڑیاں تھیں وہ اپنی گاڑیوں کے ساتھ  دوسرے علاقوں کو چلے گئے۔



متعللقہ خبریں