ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے : وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، جس کے دوران بابر اعوان نے وزیراعظم کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی

1484036
ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے : وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہرصورت پاس کروائیں گے، ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملکی سلامتی اورعوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، جس کے دوران بابر اعوان نے وزیراعظم کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی۔

عمران خان نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اہم آئینی،قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایف اے ٹی ایف سےمتعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی پربریفنگ دی ، وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اورسینیٹ کااجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ایف اےٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے، ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

بابراعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوابلز پر بھی بریفنگ دی ، جس پر وزیراعظم نے زیر التوابل فوری پارلیمنٹری افئیرز بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملکی سلامتی اورعوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوریلیف فراہم کرنے کےہرممکن اقدامات کیےجا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پرمرکوز کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عوامی ریلیف کےحالیہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا، مشکل حالات میں حکومتی تعاون عوام کےلیےاطمینان کا باعث بنے گا۔

 



متعللقہ خبریں