سست روی کے باوجود معیشت میں توازن برقرار رہےگا:باباجان

نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکی کی شرح نمو میں چار فیصد اضافے کا امکان تا حال برقرار ہے

64188
سست روی کے باوجود معیشت میں توازن برقرار رہےگا:باباجان

نائب وزیر اعظم  علی بابا جان نے  امید ظاہر کی ہے کہ ترکی کی شرح نمو میں  چار فیصد اضافے کا امکان تا حال برقرار ہے ۔اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم   کی وزرا کونسل  کے اجلاس  میں شرکت کی غرض سے  پیرس میں موجود  نائب وزیر اعظم نے  کہا کہ  ترکی میں تنظیم کے نمائندہ دفتر کے   قیام   کے موضوع پر بھی غور کیا ۔

 انہوں  نے بتایا کہ  مقرر کردہ اہداف تک رسائی   میں فی الحال  پیش رفت کا فقدان ہے لیکن اس کے باوجود   ترکی کی شرح نمو میں چار فیصد کا اضافہ ممکن نظر آتا ہے ۔

بابا جان  نے  یہ بھی کہا   متوقع شرح نمو  کا  یہ تناسب  ترک اقتصادیات میں توازن   کا مظہر دکھائی دیتا ہے ۔

 انہوں نے   اس امر  کا بھی اظہار کیا کہ  سال رواں میں عالمی معیشت میں  مزید بہتری آئے گی ۔

  

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں