یورپی بینک: مارمرائے منصوبے کےلیے مزید قرضےکی فراہمی

یورپی سرمایہ بینک نے یورپ اور ایشیا کو ریلوئے لائن کے ذریعے منسلک کرنے والے منصوبے مارمرائے کےلیے دو سو ملین یورو کے قرضوں کی فراہمی دینے کا فیصلہ کیا ہے

64480
یورپی بینک: مارمرائے منصوبے کےلیے مزید قرضےکی فراہمی

یورپی سرمایہ بینک نے یورپ اور ایشیا کو ریلوئے لائن کے ذریعے منسلک کرنے والے منصوبے مارمرائے کےلیے دو سو ملین یورو کے قرضوں کی فراہمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز انقرہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے پر حکومت کی جانب سے سیکریٹری خزانہ ابراہیم چناق جی نے دستخظ کیے ۔
یورپی سرمایہ کاری بینک کے ترکی سے وابستہ امور کے نائب صدر پِم وان بیلکوم نے اس موقع پر کہا کہ یورپ اور ایشیا کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے حامل اس منصوبے میں اعانت پر ہمیں خوشی محسوس ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بینک نے اب تک اس حوالے سے مجموعی طور پر 1٫25 بلین یورو کے قرضے ترکی کو فراہم کیے ہیں۔
مذکورہ منصوبہ آبنائے باسفورس پر ریلوے لائن کے ذریعے دونوں برا عظموں کو ایک دوسرے سے منسلک کر دے گا۔
واضح رہے کہ انقرہ اور استنبول کے درمیان سبک رفتار ریلوے لائن کو بھی اس منصوبے سے منسلک کیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں