چین : امریکہ اور جرمنی تک ریلوے لائن بچھانے کی دھن میں

اطلاع کے مطابق، چین امریکہ اور ترکی کے راستے جرمنی تک ریلوے لائن بچھانے کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے

65193
چین : امریکہ اور جرمنی تک ریلوے لائن بچھانے کی دھن میں

معلوم ہوا ہے کہ چین امریکہ اور ترکی کے راستے جرمنی تک ریلوے لائن بچھانے کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے ۔
چینی اخبار بیجنگ ٹائمز کے مطابق ، چینی انجینیئر نگ اکیڈمی کے ماہر وانگ منگ شو نے بتایا ہے کہ بحر الکاہل کی تہہ میں کھودی جانے و الی سرنگ کے ذریعے مانچوریا ۔ سائبیریا ،الاسکا اور کینیڈا کے راستے امریکہ تک ریلوے لائن بچھائی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر غور کرنے کےلیے چین اور روس متفق ہو گئے ہیں۔
تین ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی اس لمبی ترین ریلوے لائن کے ذریعے چین سے امریکہ تک کا سفر دو دن میں مکمل کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب چینی صوبے سینکیانگ کے صدر مقام اورمچی، قازقستان، اوزبکستان ،ترکمانستان ،ایران اور ترکی کے راستے جرمنی تک بھی ایک ریلوئے لائن بچھانے کا منصوبہ چین کے زیر غور ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں