ٹرکش ایئر لائنز اور جیٹ بلیو کے درمیان معاہدہ

ٹرکش ایئر لائنز نے امریکی فضائی کمپنی جیٹ بلیو کے ساتھ مشترکہ پروازیں چلانے کا معاہدہ طے کیا ہے

67395
ٹرکش ایئر لائنز اور جیٹ بلیو کے درمیان معاہدہ

ٹرکش ایئر لائنز   نے امریکی  فضائی کمپنی  جیٹ بلیو کے ساتھ مشترکہ پروازیں چلانے کا معاہدہ طے کیا ہے۔

  ترک فضائی کمپنی کے  نائب جنرل مینیجر  احمد بولات   اور جیٹ بلیو  کے شعبہ منصوبہ بندی کے نائب صدر  اسکاٹ لارنس نے  نیو یارک میں   اس معاہدے پر دستخط کیے ۔

 ٹرکش ایئر لائنز  کا اس   سےپیشتر یونائیڈ ایئر لائنز اور ورجن اٹلانٹک ایئر لائنز  کے ساتھ بھی مشترکہ  پروازیں چلانے کا معاہدہ ہے ۔

 جیٹ بلیوایئر لائنز امریکہ کی چوبیس ریاستوں   کے  چوراسی  جبکہ بیرونی  ممالک کے بارہ مقامات  کےلیے پروازیں چلا رہی  ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں