ترک ۔امریکی تعلقات پر ایک نظر

وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے واشنگٹن میں ترک امریکی تعلقات کے پہلووں پر روشنی ڈالی

68487
ترک ۔امریکی تعلقات پر ایک نظر

وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی کے شرکت کردہ ایک پینل میں ترک ۔امریکی تعلقات پر غور کیا گیا ۔
وزیر اقتصادی امور نے واشنگٹن میں کاروباری حلقوں کے ساتھ ان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔
بعد ازاں انہوں نے بروکنگس انسٹیٹیوٹ سے ایک خطاب کیا ۔
خطاب کے دوران انہوں نے ترکی کی دس سالہ اقتصادی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے اس سلسلے میں اپنی انفرادیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔
زیبک جی نے مزید کہا کہ امریکہ ایک عالمی طاقت ہے کہ جو ترکی کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں دنیا کے لیے مزید خیر خواہی کا سبب بن سکتا ہے۔
اس موقع پر امریکہ کے سابق نائب وزیر خارجہ ہوزے فرنانڈز نے بھی ترکی کی اقتصادی ترقی کو سراہا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں