ٹرکش ائیرلائنز کی وارنہ کےلیے پروازوں کا آغاز

ٹرکش ایئر لائنز کے نائب جنرل مینیجر احمد بولات نے اس موقع پر بتایا کہ وارنہ کےلیے ہفتے میں چار پروازیں چلا کریں گی کہ جن کی تعداد کو جلد ہی سات تک پہنچا دیا جائے گا

77989
ٹرکش ائیرلائنز کی وارنہ کےلیے پروازوں کا آغاز

ٹرکش ایئر لائنز نے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا کے بعد سیاحتی مقام وارنہ کےلیے بھی اپنی پروازیں شروع کر دی ہیں۔
پہلی پرواز کی وارنہ آمد کے موقع پر اِس کا استقبال شہر کے روایتی بینڈ کی جانب سے کیا گیا اور مسافروں کو روایتی روٹی پیش کی گئی ۔
اس پرواز کی شمولیت کے ساتھ ٹرکش ایئر لائنز کی مجموعی پروازوں کی تعداد 252 ہو گئی ہے ۔
ٹرکش ایئر لائنز کے نائب جنرل مینیجر احمد بولات نے اس موقع پر بتایا کہ وارنہ کےلیے ہفتے میں چار پروازیں چلا کریں گی کہ جن کی تعداد کو جلد ہی سات تک پہنچا دیا جائے گا۔
بحیرہ اسود کے کنارے واقع شہر وارنہ، بلغاریہ کا اہم سیاحتی مرکز ہے کہ جہاں کی جامعات میں ہمسایہ ممالک کے طلبہ کی کثیر تعداد زیر ِتعلیم ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں