قومی بجٹ میں خسارہ ہماری توقع کے بر خلاف ہوگا: شیمشیک

وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے کہا کہ ہم نے سالانہ بجٹ خسارے کا تخمینہ تقریباً 33٫3 بلین ترک لیرے لگایا تھا جس کے بر عکس حالیہ چھہ ماہ میں تین بلین چار سو ملین ترک لیرے کا خسارہ خزانے کو برداشت کرنا پڑا ہے جو کہ تسلی بخش ہے

130141
 قومی  بجٹ میں خسارہ ہماری توقع کے بر خلاف ہوگا: شیمشیک

ترک قومی خزانے کو حالیہ چھہ ماہ میں تین بلین چار سو ملین ترک لیرے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ۔
اس بات کا اعلان وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ خسارے پر اگر غور کیا جائے تو یہ گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 3٫1 بلین لیرا زیادہ ہے جو کہ تسلی بخش نہیں ہے۔ البتہ میں یہاں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ بجٹ مرتب کرتے وقت ہم نے سالانہ بجٹ خسارے کا تخمینہ تقریباً 33٫3 بلین ترک لیرے لگایا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ چھہ ماہ کے عرصےمیں اگر بجٹ خسارے کی مقدار اتنی ہے تو امید ہے کہ سال کے آخر تک یہ رقم ہماری توقع کے بر خلاف ہوگی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں