جرمن فضاَئیہ کے F-35 کے آرڈر اور ایئر بس کے ساتھ بحران

جرمن فضائیہ کے لیے F-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری جیسے بڑے آرڈر امریکی دفاعی کمپنیوں کو  چلے گئے ہیں  جس پر یورپی دفاعی کمپنی ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس نے وفاقی فوج  کے خصوصی فنڈ سے ابھی تک کوئی فائدہ نہیں اٹھایا

2068398
جرمن فضاَئیہ کے F-35 کے آرڈر اور ایئر بس  کے  ساتھ  بحران

جرمنی میں فوجی ہوابازی کی صنعت حکومت کے تازہ ترین فیصلوں اور بین الاقوامی پیش رفت کے نتیجے میں ایک گہرے بحران میں دھکیل رہی ہے۔

جرمن فضائیہ کے لیے F-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری جیسے بڑے آرڈر امریکی دفاعی کمپنیوں کو  چلے گئے ہیں  جس پر یورپی دفاعی کمپنی ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس نے وفاقی فوج  کے خصوصی فنڈ سے ابھی تک کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔

اس تناظر میں بدھ کو مانچنگ میں ایئر بس  کارخانے میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تقریباً 3000 ملازمین نے شرکت کی۔

 ورکس کونسلز اور ایئربس انتظامیہ جرمن حکومت سے جلد از جلد مزید یورو فائٹرز کا آرڈر دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

 واضح رہے کہ  مانچنگ میں احتجاجی ریلی جرمن دفاعی صنعت میں کئی ہفتوں سے جاری بدامنی کا حصہ ہے اور اسے آئی جی میٹل یونین کی بھی حمایت حاصل ہے۔

یورو فائٹر کے مزید آرڈرز کے مطالبات بھی بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہے ہیں۔

 ترکیہ 40 یورو فائٹرز خریدنا چاہتا ہے اور اسے  برطانیہ اور اسپین کی منظوری مل چکی ہے لیکن جرمنی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم، اس بات کا امکان نہیں ہے کہ جرمنی کی  اسلحے کی برآمد پر پابندی  سے کوئی مثبت جواب ملے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں