ترکیہ: شہد کی برآمدات میں 81 فیصد اضافہ
مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے جنوری تا اکتوبر کے دوران کی گئی شہد کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 81 فیصد اضافہ
2068938
ترکیہ کے مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے جنوری تا اکتوبر کے دوران کی گئی شہد کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 81 فیصد اضافے کے ساتھ 25 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
علاقے سے سال کے پہلے 10 مہینوں میں 874 ٹن شہد برآمد کر کے 25 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔
علاقے سے گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں 585 ٹن شہد کی برآمد کر کے 13 لاکھ 91 ہزار 702 ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا۔ رواں سال میں برآمد میں 49 فیصد اور زرمبادلہ میں 81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مذکورہ دورانیہ میں 13 ممالک کو شہد کی برآمد کی گئی ہے۔ ان ممالک میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔