اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے بھی ترک معیشت میں بہتری کی توثیق کر دی

ترکیہ میں حالیہ پالیسی ضوابط کی وجہ سے، S&P نے شیڈول سے ہٹ کر  جائزہ لیتے ہوئے  ملک کے کریڈٹ آؤٹ لک  کو  بدل دیا

2071482
اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے بھی ترک معیشت میں بہتری کی توثیق کر دی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کی "B" کے طور پر تصدیق کی ہے اور اس کے کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "مستحکم" سے "مثبت" میں تبدیل کر دیا ہے۔

ترکیہ میں حالیہ پالیسی ضوابط کی وجہ سے، S&P نے شیڈول سے ہٹ کر  جائزہ لیتے ہوئے  ملک کے کریڈٹ آؤٹ لک  کو  بدل دیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے دیے گئے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پالیسی ساز  کافی زیادہ  گرم  سطح تک پہنچنے والی  معیشت کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پیش رفت کر رہے ہیں، جمہوریہ ترکیہ کا  سنٹرل  بینک آہستہ آہستہ اپنے ختم ہونے والے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی   از سر نو نشاط  کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کی  "B" کے طور  پر  توثیق کی گئی ہے اور کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "مستحکم" سے "مثبت" میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے  کہ اگر ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہوتا ہے تو زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ اور اگلے 12 مہینوں میں  ڈالر  میں مالی اثاثوں میں گراوٹ آنے کی صورت میں ملک کی ریٹنگ کو  ایک درجے تک بڑھایا جا  سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ترک معیشت کے   رواں سال 3.7 فیصد اور 2024 میں 2.4 فیصد ترقی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں