ترکش ایئر لائنز اور ریاض ایئر کے درمیان کوڈ شیئرنگ پروازوں کا معاہدہ

ترک فضائی کمپنی  کے پریس دفتر کے مطابق ، ترکش ایئر لائنز اور ریاض ایئر  ترکیہ اور سعودی عرب کی اندرون ملک پروازوں کا رابطہ استنبول اور ریاض کے  ساتھ منسلک  کرنے کی  اہل ہونگی

2072327
ترکش ایئر لائنز اور ریاض ایئر کے درمیان کوڈ شیئرنگ پروازوں کا معاہدہ

ترکش ایئر لائنز  اور ریاض ایئر  کے  درمیان  ایک مطابقت کے نتیجے میں  دونوں فضائی کمپنیاں اپنے نیٹ ورکس کو وسعت دیں گی ۔

 ترک فضائی کمپنی  کے پریس دفتر کے مطابق ، ترکش ایئر لائنز اور ریاض ایئر  ترکیہ اور سعودی عرب کی اندرون ملک پروازوں کا رابطہ استنبول اور ریاض کے  ساتھ منسلک  کرنے کی  اہل ہونگی ۔

 یہ معاہدہ ریاض میں طے کیا گیا  جس پر یکم جموری 2024 سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ دونوں فضائی کمپنیوں کے درمیان تجارتی  تعاون کے  ساتھ کارگو، تربیتی کورسز اور ڈیجیٹل و تکنیکی شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔

 ریاض ایئر کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے اس حوالے سے کہا ہے ہ  ترکش ایئر لا|ئنز کے ساتھ اس معاہدے کی مطابقت ترکیہ،یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے 130 مختلف مقامات کےلیے سفر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی  ، ترکش ایئر لائنز دنیا کی بہترین کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے جس  کے ساتھ معاہدہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں