جی-7 سربراہی آن لائن اجلاس،جاپانی وزیراعظم میزبانی کریں گے

جاپانی کابینہ کے مشیر  ماتسونو ہیرو کازو نے پریس کانفرنس کے دوران   بتایا کہ وزیراعظم کشیدا فومیو  آج جی سیون کا ایک آن لائن  سربراہی اجلاس کا انعقاد کریں گے

2073007
جی-7 سربراہی آن لائن اجلاس،جاپانی وزیراعظم میزبانی کریں گے

  دنیا کے ترقی یافتہ سات ممالک امریکہ۔برطانیہ۔ کینیڈا،فرانس،جرمنی،اٹلی اور جاپان پر مشتمل جی سیون  ک سربراہی اجلاس جاپان کی میزبانی میں ہوگا۔

 جاپانی کابینہ کے مشیر  ماتسونو ہیرو کازو نے پریس کانفرنس کے دوران   بتایا کہ وزیراعظم کشیدا فومیو  آج جی سیون کا ایک آن لائن  سربراہی اجلاس کا انعقادکریں گے۔

 ماتسونو نے بتایا کہ جی سیون سربراہان اس اجلاس میں روس۔یوکرین جنگ ، حماس ۔اسرائیل جھڑپوں اور مصنوعی ذہانت سمیت  مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں یوکرینی صدر ولو دیمر زیلنسکی بھی آن لائن شرکت کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں