اقتصآدی اقدامات کے مثبت اثرات اب مارکیٹ میں محسوس کیے جا رہے ہیں، صدر ایردوان

"ماہ اکتوبر کے افرادی قوت کے اعدادوشمار اس بات کی علامت ہیں کہ ہم صحیح راستے پر ہیں۔"

2075261
اقتصآدی اقدامات کے مثبت اثرات اب مارکیٹ میں محسوس کیے جا رہے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہمارے  اقدامات کے مثبت اثرات مارکیٹ میں محسوس کیے جانے لگے ہیں۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں محکمہ آب کی ڈائریکٹریٹ  جنرل کی جانب سے مکمل کی گئی 369  تنصیبات  کی اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

ایردوان نے کہا کہ ہم  نے آج تک ہمیشہ کام، خدمات اورفن پاروں کو تخلیق دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "ماہ اکتوبر کے افرادی قوت کے اعدادوشمار اس بات کی علامت ہیں کہ ہم صحیح راستے پر ہیں۔"

جناب صدر نے کہا کہ"اکتوبر میں بیروزگاری کی شرح کم ہو کر 8.30 فیصد ہو گئی، پچھلے مہینے کے مقابلے میں آدھے پوائنٹ کی کمی ہوئی، اور اسی عرصے میں گزشتہ ماہ  کے مقابلے میں ملازمت کرنے والوں کی تعداد میں 2 لاکھ 46 ہزار  کا اضافہ ہو اہے، جن کی مجموعی تعداد 38 ملین 35ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے۔ "یہ اعداد و شمار نومبر 2012 کے بعد سے بے روز گاری کی  کم ترین  شرح ہے۔"

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکیہ ترقی اور برآمدات کے اعتبار سے پہلے ہی ایک  بہت اچھی سطح پر ہے، ایردوان نے کہا:"ہم نے جو اقدامات کیے ہیں ان کے مثبت اثرات مارکیٹ میں زیادہ محسوس کیے جا رہے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں اس سے بھی  بہت بہتر  شرح ہمارے سامنے آئے گی۔"



متعللقہ خبریں