ترکیہ سے 24 ملین ڈالر کی چائے کی برآمدات

ترکیہ سے 117 ممالک، خود مختار اور آزاد علاقوں کو چائے برآمد کی جا رہی ہے

2075800
ترکیہ سے 24 ملین ڈالر کی چائے کی برآمدات

سال کے پہلے 11 مہینوں میں ترک  چائے کی برآمدی آمدنی 23.6 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردوان نے کہا کہ ترکیہ سے 117 ممالک، خود مختار اور آزاد علاقوں کو چائے برآمد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری سے نومبر 2023 کے دوران 4 ہزار 995 ٹن چائے بیرون ملک فروخت کی گئی، جس سے 23 ملین 603 ہزار 945 ڈالر کی آمدنی فراہم کی گئی، اور گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 19 ملین 994 ہزار 569 ڈالر تھیں، 5 ہزار 701 ٹن کے مساوی، اس طرح غیر ملکی فروخت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید  کہا کہ بیلجیم، برطانیہ اور متحدہ  وہ تین ممالک ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ چائے  در آمد کی اور اس عرصے میں بیلجیم کو 8 لاکھ 166 ہزار 703، برطانیہ کو 2 لاکھ 973 ہزار  اور  امریکہ کو 2 ملین  ڈالر  کی چائے فروخت کی گئی۔



متعللقہ خبریں