ترکیہ: مشینری برآمدات 25،8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

سال کے پہلے 11 مہینوں میں ترکیہ کی کُل مشینری برآمدات 8،5 فیصد اضافے کے ساتھ 25،8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں: مشینری برآمداتی یونین

2078937
ترکیہ: مشینری برآمدات 25،8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال کے جنوری ۔نومبر کے دورانیے میں ترکیہ کی مشینری برآمدات 25،8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکیہ مشینری برآمداتی یونین MAIBکے جاری کردہ بیان کے مطابق آزاد علاقوں سمیت رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں ترکیہ کی کُل مشینری برآمدات 8،5 فیصد اضافے کے ساتھ 25،8 بلین ڈالر تک پہنچ چُکی ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ دورانیے میں مشینری سیکٹر کی، جرمنی، روس، امریکہ، اٹلی، برطانیہ، فرانس اور اسپین پر مشتمل، پہلی 7 منڈیوں  کے ہاتھ فروخت کُل 17 فیصد اضافے کے ساتھ 10 بلین ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں