ترکیہ: سال کے اختتام پر قومی آمدنی ایک ٹریلین ڈالر ہو جائے گی

ہم 2023 کو ایک ٹریلین ڈالر قومی آمدنی کے ساتھ ختم کریں گے اور اس طرح فی کس قومی آمدنی 12 ہزار 500 ڈالر تک پہنچ جائے گی: وزیر تجارت عمر بولات

2080962
ترکیہ: سال کے اختتام پر قومی آمدنی ایک ٹریلین ڈالر ہو جائے گی

ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ ہم 2023 کو ایک ٹریلین ڈالر قومی آمدنی کے ساتھ ختم کریں گے اور اس طرح فی کس قومی آمدنی 12 ہزار 500 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

وزیر تجارت بولات نے ضلع غازی آنتیپ میں "برآمداتی حرکت سربراہی اجلاس" سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت ایک پیداواری مرکز کے ترکیہ کو مشرق بعید کے مقابلے میں زیادہ اہم سمجھا جا رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں ترکیہ سے بھاری برآمداتی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "بحیثیت وزارت تجارت ہم پیداوار، سرمایہ کاری، روزگار اور تجارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تجارت میں جتنا اضافہ ہو گا خوشحالی بھی اسی قدر بڑھے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک  میں ترکیہ کا تائثر نہایت مثبت ہے۔ بیرونی دنیا میں ہمارے صدر اور ہمارے ملک کا احترام کیا جاتا اور اس کے ساتھ دلچسپی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس چیز کا مشاہدہ ہم اپنے تمام دوروں اور ملاقاتوں میں کرتے ہیں۔ ہم ایک مضبوط اقتصادیات کے مالک ہیں"۔

وزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ" ہم سال 2023 کو ایک ٹریلین قومی آمدنی سے ختم کریں گے اور اس طرح فی کس قومی آمدنی 12 ہزار 500 ڈالر ہو جائے گی۔ ہم 2024 سے بھی بہت پُر امید ہیں"۔



متعللقہ خبریں