ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کا رابط،دو طرفہ تعلقات پر ممنونیت کا اظہار

ایرانی امور خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس میں  دو طرفہ تعلقات سمیت جنوبی قفقاز کی حالیہ صورتحال اور بعض علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا

2081355
ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کا رابط،دو طرفہ تعلقات پر ممنونیت کا اظہار

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے روسی ہم منصب سرگی لیوروف سے دو طرفہ تعلقات اور  علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے ۔

 ایرانی امور خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس میں  دو طرفہ تعلقات سمیت جنوبی قفقاز کی حالیہ صورتحال اور بعض علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

 عبدالہیان  نے  آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان پائیدار امن معاہدے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا کہ ان کا ملک  خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی حمایت کرتا ہے اس کے جواب میں روسی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ یوریشیا اقتصادی  اتحاد کے ساتھ تجارتی معاہدے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا کہ یہ معاہدہ  ایران،روس اور اتحاد کے رکن ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے فروغ مین اہم کردار ادا کرے گا۔

 سرگی لیوروف نے کہا کہ ان کا ملک ایرانی سر زمین کی بقا کا بلا مشروط حامی ہے جو کہ اس کی پالیسی کا بھی حصہ ہے، رشد۔استرا ریلوے لائن منصوبہ روس اور ایران کے درمیان  تعاون کا غماز ہے جس میں تیزی لائی جائے گی ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں