"ڈالر کی اجارہ داری ختم کی جائے"،ایران اور روس تجارت میں مقامی کرنسی استعمال کریں گے

ایران اور روس نے فیصلہ کیا ہے کہ  امریکی پابندیوں کی زد میں  روس اور ایران کے بینک مقامی کرنسیوں کے استعمال کےلیے  سوئفٹ کے بجائے دیگر نظام  مرتب دیں گے

2081649
"ڈالر کی اجارہ داری ختم کی جائے"،ایران اور روس تجارت میں مقامی کرنسی استعمال کریں گے

 ایران  اور روس  نے تجارتی لین دین میں امریکی ڈالر کے بجائے اپنی قومی کرنسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی  ایرنا کے مطابق، ملک کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ باہمی تجارت میں ڈالر  کے عدم استعمال سے متعلق  دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے صدور  نے  روس میں ملاقات کی ہے ۔

 ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ  امریکی پابندیوں کی زد میں  روس اور ایران کے بینک مقامی کرنسیوں کے استعمال کےلیے  سوئفٹ کے بجائے دیگر نظام  مرتب دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سال جولائی میں دونوں ملکوں نے اپنی اپنی  کرنسیوں میں تجارتی لین دین کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 ایران کے روحانی لیڈر  آیت اللہ خامنہ آئی نے روسی صدر ولا دیمیر پوتین سے ملاقات کے دوران اس بات کا اظہار کیا تھا کہ  عالمی تجارت میں ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی ۔

 گزشتہ دنوں روس کی زیر قیادت یورویشیا اقتصادی تنظیم کے دوران ایران نے روس کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے کیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں