روس: ترکیہ سے درآمد کردہ انڈوں کی پہلی کھیپ ملک میں پہنچ گئی ہے

ترکیہ سے درآمد کئے گئے 3 لاکھ 16 ہزار 800 انڈے ملک میں پہنچ گئی ہے جلد ہی ان کی تقسیم شروع کر دی جائے گی: روس محکمہ خوراک

2083824
روس: ترکیہ سے درآمد کردہ انڈوں کی پہلی کھیپ ملک میں پہنچ گئی ہے

روس کے ترکیہ سے درآمد کردہ انڈوں کی پہلی کھیپ ملک میں پہنچ گئی ہے۔

روس محکمہ خوراک 'روسل خوزناڈزور' کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکیہ سے درآمد کئے گئے انڈے روس کی جنوبی سرحدی چوکی "یاراگ۔کازمالیار" سے ملک میں داخل ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 19،3 ٹن وزنی 3 لاکھ 16 ہزار 800 انڈوں کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے 14 دسمبر کو ملک میں انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذکر کیا اور کہا تھا کہ "ترکیہ سے اضافی درآمدات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ترکیہ  کے ساتھ زراعت سمیت تمام اقتصادی شعبوں میں ہمارے روابط نہایت خوبی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں"۔

روس کے وزیر زراعت دمتری پاتروشیف  نے بھی کہا تھا کہ جلد ہی ترکیہ سے انڈوں کی ڈیوٹی  فری  درآمدات کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں