ترکیہ: 2023 میں اناج کی برآمدات 12،4 بلین ڈالر رہیں

ترکیہ کے اناج سیکٹر نے 2023 میں 213 ممالک کو 1 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار 959 ٹن  برآمدات کر کے 12 ارب 38 کروڑ5 لاکھ 38 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے

2085285
ترکیہ: 2023 میں اناج کی برآمدات 12،4 بلین ڈالر رہیں

ترکیہ نے سال 2023 کے دوران 12،4 بلین ڈالر مالیت کا اناج برآمد کیا ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق اناج، دالوں، پھلیوں ،چنوں، روغنی بیجوں اور ان کی مصنوعات کے سیکٹر نے 2023 میں 213 ممالک کو 1 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار 959 ٹن  برآمدات کی ہیں۔

سیکٹر نے ان برآمدات سے 12 ارب 38 کروڑ5 لاکھ 38 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا ہے۔ اناج سیکٹر کی یہ برآمدات 2022 کے مقابلے میں مقدار کے اعتبار سے 36 فیصد اور قدر کے اعتبار سے 8 فیصد زیادہ رہی ہیں۔

سیکٹر نے 4 ارب 61 کروڑ75 لاکھ 24 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات مشرق وسطیٰ کے ممالک کو کی ہیں۔ اس کے بعد 2 ارب 78 کروڑ73 لاکھ 29 ہزار ڈالر کی برآمدات کے ساتھ افریقہ دوسرے اور ایک ارب 63 کروڑ 5 لاکھ 85 ہزار ڈالر کے ساتھ یورپ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں