ترکیہ میں افراط زر کی شرح توقع سے زیادہ سرعت سے گر سکتی ہے، گولڈ مین سیکس

ترک سنٹرل بینک  کی جانب سے مالی منڈیوں میں  پیسے کی فراوانی  میں گراوٹ  کی  رفتار کو  مدنظر رکھنے سے افراط زر کی شرح توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہو سکتی ہے

2090735
ترکیہ میں افراط زر کی شرح توقع سے زیادہ سرعت سے گر سکتی ہے، گولڈ مین سیکس

امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈمین سیکس نے پیش گوئی کی ہے کہ ترکیہ میں افراط زر کی شرح توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہو سکتی ہے۔

گولڈمین سیکس کی وسطی اور مشرقی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے متعلق  اقتصادی تجزیہ کاروں کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ  ترک سنٹرل بینک  کی جانب سے مالی منڈیوں میں  پیسے کی فراوانی  میں گراوٹ  کی  رفتار کو  مدنظر رکھنے سے افراط زر کی شرح توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہو سکتی ہے۔

ترک سنٹرل بینک  کی موجودہ   پالیسیوں پر نظر  ڈالنے سے  رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ سنٹرل  بینک اس ماہ  شرح سود کو  اڑھائی  فیصد کے  اضافے کے ساتھ  45 فیصد کر دے گا، اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے گولڈمین سیکس نے اس سے پیشتر 42٫5 فیصد کا  تخمینہ  لگایا  تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے جیسے افراط زر مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ تیزی سے کم ہو گا، سنٹرل بینک سال کے وسط  سے   شرح  سود  میں گراوٹ کا عمل  شروع کر سکتا ہے، جسے یہ  ترک لیرے پر دباؤ پڑنے کے بغیر کر سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں