ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی حجم 7٫65 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ترکیہ اور آذربائیجان کا 2022 میں تجارتی حجم 5٫84 ارب ڈالر تھا  جو کہ 31 فیصد کے  اضافے کے ساتھ سال 2023 میں 7٫65 ارب ڈالر تک رہا ہے

2092125
ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی  حجم 7٫65 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان خارجہ  تجارت کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد بڑھ کر 2023 میں 7.65 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

آذربائیجان اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق، ترکیہ،  اٹلی کے بعد آذربائیجان کے ساتھ سب سے زیادہ تجارت کرنے والا دوسرا ملک بن گیا۔ آذربائیجان کا اٹلی کے ساتھ تجارتی حجم 15.68 بلین ڈالر جبکہ  ترکیہ کے ساتھ 7.65 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اس ملک کے ساتھ سب سے زیادہ تجارت کرنے والا تیسرا ملک روس ہے ، جس کے ساتھ 4٫35 ارب ڈالر کا لین دین   ہوا ہے۔

ترکیہ اور آذربائیجان کا 2022 میں تجارتی حجم 5٫84 ارب ڈالر تھا  جو کہ 31 فیصد کے  اضافے کے ساتھ سال 2023 میں 7٫65 ارب ڈالر تک رہا ہے۔

اسی کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق  آذربائیجان نے   گزشتہ برس 191 ممالک کے ساتھ   مجموعی طور پر  51٫18 ارب ڈالر کی  دو طرفہ تجارت سر انجام دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں