ترکیہ سے ٹیکس ورلڈ پیرس میں، 97 فرموں کے ساتھ، بھاری شرکت

ترکیہ سے ،'ٹیکس ورلڈ ایوولیوشن پیرس' میلے میں 97 فرموں کے ساتھ بھاری شرکت

2097792
ترکیہ سے ٹیکس ورلڈ پیرس میں، 97 فرموں کے ساتھ، بھاری شرکت

ترکیہ ،'ٹیکس ورلڈ ایوولیوشن پیرس' میلے میں 97 فرموں کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ  اور تیار ملبوسات، کپڑے اور کپڑے کی مصنوعات پر مشتمل  'ٹیکس ورلڈ ایوولیوشن پیرس' میلے کا شمار یورپ کے معتبر ترین میلوں میں ہوتا ہے۔

رواں سال ترکیہ 97 فرموں  کی بھاری شرکت کے ساتھ میلے میں شریک  19 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

پیرس کے ایکسپو پورٹے ڈی ورسائلز نمائش مرکز میں منعقدہ یہ میلہ 7 فروری تک جاری رہے گا۔

ترکیہ سے میلے میں شرکت کا انتظام استنبول ٹریڈ چیمبر کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ رواں سال استنبول ٹریڈ چیمبر  کی وساطت سے میلے میں شریک فرموں کی تعداد 76 اور انفرادی سطح پر میلے میں شریک فرموں کی تعداد 21 ہے۔



متعللقہ خبریں