ترک کمپنی بائے کار یوکرین میں ڈرونز تیار کرے گی

ترک دفاعی صنعتی کمپنی بائے کار  کے سی ای او حالوق بائراکتر  نے کہا ہے کہ یوکرین میں  ڈرون  تیار کرنے والی ایک تنصیب قائم ہوگی جس سے 500 افراد کو روزگار ملے گا

2099056
ترک کمپنی بائے کار یوکرین میں ڈرونز تیار کرے گی

 ترک دفاعی صنعتی کمپنی بائے کار  کے سی ای او حالوق بائراکتر  نے کہا ہے کہ یوکرین میں  ڈرون  تیار کرنے والی ایک تنصیب قائم ہوگی جس سے 500 افراد کو روزگار ملے گا۔

 سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ ڈیفینس شو کے دوران گفتگوکے دوران انہوں نے اس بات کا اظہار کیا ۔

حالوق بائراکتر نے بتایا کہ  یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں اس تنصیب کی تعمیر مکمل ہونے کےلیے ایک سال کا عرصہ درکارہے  جس کے بعد اس کےلیے ضروری مشینری، ماہرین اور دیگر  سامان  فراہم کرنا ہونگے۔

 بائراکتر نے بتایا کہ  روس کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک تنصیب کی حفاظت کے حوالے سے تمام امکانات بروئے کار لائے جا رہے ہیں لہذا پریشانی کا فی الوقت سوال نہیں ہے، ہمار کمپنی اس سال  ملکی استعمال  کےلیے اقینجی ٹو ڈرون کی تیاری کو دو گنا بڑھانے کا سوچ رہی ہے،گزشتہ سال  اقینجی کی تعداد 36 تھی جبکہ بائراکتر ٹی بی ٹو کی تعداد 230 تھی جن میں کوئی ردو بدل نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ  بائے کار کمپنی کے ڈرونز کو  دوسری مونٹی نیگرو جنگ کے دوران عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی تھی،یوکرین ان ڈرونز کو روس کے خلاف جنگ میں استعمال کر رہا ہے جو کہ اب یوکرین،ایتھیوپیا ،لیبیا،آذربائیجان  سمیت 30 ممالک کو فروخت کیے جا رہےہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں