ترکیہ: ماہِ جنوری میں اناج کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ

جنوری کے مہینے میں اناج اور روغنی بیجوں کے سیکٹر نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 5،4 فیصد اضافے کے ساتھ  1،1 ملین ٹن برآمدات کی ہیں: ترکیہ غذائی برآمد کنندگان

2099002
ترکیہ: ماہِ جنوری میں اناج کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ

ترکیہ نے ماہِ جنوری میں اناج اور روغنی بیجوں کی برآمدات سے 1،03 بلین ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا ہے۔

ترکیہ غذائی برآمد کنندگان TGI کے جاری  کردہ بیان کے مطابق جنوری کے مہینے میں اناج اور روغنی بیجوں کے سیکٹر نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 5،4 فیصد اضافے کے ساتھ  1،1 ملین ٹن برآمدات کی ہیں۔

اس طرح ترکیہ کی مجموعی زرعی برآمدات میں مذکورہ سیکٹر کا حصہ 33 فیصد ہو گیا ہے۔

جن اضلاع سے اناج اور روغنی بیجوں کی برآمدات سب سے زیادہ کی گئی ہیں ان میں استنبول، غازی آنتیپ اور مرسین  اور جن ممالک کے ہاتھ مذکورہ اجناس  سب سے زیادہ  فروخت کی گئی ہیں ان میں عراق، امریکہ اور شام سرفہرست رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں