موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنغ کو گرا دیا

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے بیان میں جاری عسکری جھڑپیں اور اس کے وسیع تر نتائج کو تنزلی کی بنیادی وجہ قراردیا گیا

2100396
موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنغ کو گرا دیا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کو گرا دیا ہے۔

موڈیز کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ اور آؤٹ لک پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی مقامی  اورغیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹن A1" " سے کم کر کے A2" کر دی گئی اور کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو منفی کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے بیان میں جاری عسکری جھڑپیں اور اس کے وسیع تر نتائج کو تنزلی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے اسرائیل کے ایگزیکٹو اور قانون ساز اداروں اور اس کی مالیاتی طاقت کے کمزور ہونے کا خطرہ بڑھ  گیا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری  مالی نظام  میں مندی  آنے کی وضاحت کی گئی ہے تو  یہ کہا گیا کہ ملک کے قرضوں کا بوجھ تنازع سے قبل کی  متوقع  سطح سے کہیں   زیادہ ہونے کی توقع  ہے۔۔

19 اکتوبر 2023 کو، Moody's نے ممکنہ کمی کے لیے اسرائیل کی  اے ون کریڈٹ ریٹنگ کا جائزہ لینا شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں