ترکیہ: بے روزگاری کی شرح میں 0،1 فیصد کمی

بے روزگاری کی شرح دسمبر 2023 کے دوران 12 ہزار افراد کی کمی سے 30 لاکھ 98 ہزار رہ گئی ہے: ترکیہ محکمہ شماریات

2101058
ترکیہ: بے روزگاری کی شرح میں 0،1 فیصد کمی

ترکیہ میں دسمبر 2023 میں بے روزگاری کی شرح ماہِ نومبر کے مقابلے میں 0،1 فیصد کم ہو کر 8،8 فیصد ہو گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات نے دسمبر 2023 میں محنت کی قوّت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ بھر میں 15 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح دسمبر 2023 کے دوران ایک ماہ قبل یعنی نومبر 2023 کے مقابلے میں 12 ہزار افراد کی کمی سے 30 لاکھ 98 ہزار رہ گئی ہے۔

اس طرح بے روزگاری کی شرح میں نومبر 2023 کے مقابلے میں 0،1 پوائنٹ اور 2022 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 1،5پوائنٹ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں