وینیزویلا کا ایرانی ماہان ایئر سے خریدا گیا طیارہ امریکہ نے قبضے میں لے لیا

امریکی امور انصاف کے مطابق،امریکہ کی طرف سے پابندیوں کی فہرست میں شامل  ماہان ایئر سے وینیزویلا کو ملنے والا طیارہ  ارجنٹائن سے امریکہ روانہ کر دیا گیا ہے جو کہ اب  کباڑ کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔

2101522
وینیزویلا کا ایرانی ماہان ایئر سے خریدا گیا طیارہ امریکہ نے قبضے میں لے لیا

امریکہ نے  وینیزویلا کی ایک تجارتی  کمپنی کی طرف سے ایرانی فضائی کمپنی ماہان ایئر  کے ایک  تجارتی بوئنگ 747 طیارے  کی خرید پر اسے اپنی تحویل میں لےلیا ہے ۔

 امریکی امور انصاف کے مطابق،امریکہ کی طرف سے پابندیوں کی فہرست میں شامل  ماہان ایئر سے وینیزویلا کو ملنے والا طیارہ  ارجنٹائن سے امریکہ روانہ کر دیا گیا ہے جو کہ اب  کباڑ کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارےکی فروخت  ایران پر عائد امریکہ پابندیوں کی  صریحاً خلاف ورزی ہے،امریکہ اپنی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر ایسے اقدام اٹھاتا رہے گا۔

 دوسری جانب وینیزویلا حکومت نے امریکہ کے اس اقدام کو شرمناک قرار  دیتے ہوئے طیارہ واپس لینے کےلیے قانون کا سہارا لینے کا عندیہ دیا ہے۔

صدر نکولس مادورو کے دفتر نے اپنے بیان مین  کہا ہے کہ امریکہ اور ارجنٹائن تجارتی و سول قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہماری کارگو کمپنی کے حقوق غصب کیے ہیں۔

 ایران  نے اس واقعے  کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  امریکہ کی طرف سے  اس طیارے کو تحویل میں لینا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

متعللقہ خبریں