انقرہ  میں  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ

اس سمٹ کے موضوعات میں فنٹیک، گیمنگ، ٹیلی کمیونیکیشن ، سیکورٹی، ای گورننس، A.I.، روبوٹکس، ای ٹورازم، ای کامرس، کارپوریٹ سافٹ ویئر، دفاعی ٹیکنالوجی، توانائی اور پائیداری، صحت اور تعلیم جیسے  شعبے شامل تھے

2102982
انقرہ  میں  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ

ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے TUYAFED

( (Turkish federation of associations operating in the software and IT sector) ) کے تعاون سے 15 فروری 2024 کو ورچوئل فارمیٹ میں ایک 'ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ' کا انعقاد کیا۔

 اس سمٹ کے موضوعات میں فنٹیک، گیمنگ، ٹیلی کمیونیکیشن ، سیکورٹی، ای گورننس، A.I.، روبوٹکس، ای ٹورازم، ای کامرس، کارپوریٹ سافٹ ویئر، دفاعی ٹیکنالوجی، توانائی اور پائیداری، صحت اور تعلیم جیسے  شعبے شامل تھے۔

پاکستان کے قونصلیٹ جنرل  استنبول کے علاوہ پاکستان کے متعلقہ اداروں بشمول وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB)، پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (PASHA)، نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز ( NICAT) کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس  سمٹ میں دونوں ممالک کی 150 سے زائد سافٹ ویئر کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ    آئی ٹی کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے ابتدائی کلمات میں TUYAFED اور شرکاء کی  موجودگی پران کا  شکریہ ادا کیا

سفیر پاکستان  ڈاکٹر یوسف جنید نے   آئی ٹی کے شعبے میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے  آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکہا  کہ دونوں ممالک آئی ٹی کی برآمدات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دیسی جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے قابل ہوں گے۔

انہوں نے  کہا کہ یہ سمٹ  دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سفیر پاکستان کے ریمارکس کے بعد جناب ذیشان رحمان، سی سی او، پی ایس ای بی اور جناب محمد زوہیب خان، چیئرمین، پاشا نے پریزنٹیشنز پیش کیں۔

سمٹ سے  خطاب کرتے ہوئے ،  صدر TUYAFED محمود ندیم  ییت باش نے ترکیہ کے آئی ٹی ایکو سسٹم اور دو طرفہ تعاون کے لیے دستیاب مواقع کا جائزہ  پیش کیا ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے دونوں ممالک کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان کاروباری تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سمٹ میں دونوں اطراف سے آئی ٹی کمپنیوں کی طرف سے دکھائی گئی مثبت دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

افتتاحی سیشن کے بعد سمٹ کے مختلف موضوعات جن میں  B2B میٹنگز پر   بھی بات چیت کی گئی ۔

 اس سمٹ  سے  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خاص طور پر نجی شعبوں کے درمیان آئی ٹی تعاون اور دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم  کرنے میں مدد ملی ہے۔  دونوں برادر ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



متعللقہ خبریں