غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے معاشی پروگرام پر اعتماد رکھتے ہیں: مہمت شیمشیک

وزیر خزانہ نے  بتایا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں ترکیہ سے متعلق دلچسپی بڑھی ہے جبکہ کار آمد اصلاحات کے نتیجے میں ترک  معیشت میں  ترقی کا سلسلہ جاری ہے

2130980
غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے معاشی پروگرام پر اعتماد رکھتے ہیں: مہمت شیمشیک

  وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ترک معیشت پر اعتماد رکھتے ہیں۔

 مہمت شیمشیک نے امریکہ میں اپنے مذاکرات پر ٹی آر ٹی سے گفتگو  کے دوران یہ بات کہی ۔

 وزیر خزانہ نے  بتایا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں ترکیہ سے متعلق دلچسپی بڑھی ہے،کار آمد اصلاحات کے نتیجے میں ترک  معیشت میں  ترقی کا سلسلہ جاری ہے، قرضوں کی درجہ بندی کے عالمی ادارون نے بھی ترکیہ سے متعلق  مثبت اشارے  دیئے ہیں۔

 وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ  منڈیوں میں ترک فنڈز کو کافی پذیرائی مل رہی ہے  جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار ترک معاشی پروگرام پر  اعتماد رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں