ترکیہ: ڈرائی فروٹ برآمدات میں 29،9 فیصد اضافہ

رواں سال کی پہلی تہائی میں ترکیہ کی ڈرائی فروٹ برآمدات میں 29،9 فیصد اضافہ

2133359
ترکیہ: ڈرائی فروٹ برآمدات میں 29،9 فیصد اضافہ

رواں سال کی پہلی تہائی میں ترکیہ کی ڈرائی فروٹ برآمدات میں 29،9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق خشک میوہ جات اور ان کی مصنوعات  کے سیکٹر نے رواں سال کی پہلی تہائی میں 124 ممالک  اور خود مختار علاقوں کے لئے ایک لاکھ 18 ہزار 738 ٹن مصنوعات برآمد کیں۔

ان برآمدات سے 49 کروڑ76 لاکھ 39 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ یہ زرمبادلہ گزشتہ سال کے 38 کروڑ 31 لاکھ 24 ہزار ڈالر زرمبادلہ کے مقابلے میں 29،9 فیصد زیادہ ہے۔

ڈرائی فروٹ کی جن مصنوعات کی فروخت سب سے زیادہ  بھاری اور زرمبادلہ سب سے زیادہ جاذب رہا  ہے ان میں 13 کروڑ32 لاکھ 84 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ کشمش پہلے، 11 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے ساتھ خشک خوبانی دوسرے اور 8کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے ساتھ خشک انجیر تیسرے نمبر پر  ہے۔



متعللقہ خبریں