غزہ کی پٹی کو خوراک اور طبی سامان کی ترسیل میں تاخیری مزید مشکلات کھڑی کر رہی ہے

"یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ غزہ کے لوگ، جو شدید بھوک سمیت جہنم کے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، انتہائی  لا چارہیں۔ "

2095685
غزہ کی پٹی کو خوراک اور طبی سامان کی ترسیل میں تاخیری مزید مشکلات کھڑی کر رہی ہے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس  ادہانوم گیبریئس نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو منصوبہ بندی کردہ خوراک کی امداد کی فراہمی میں تاخیر  سےفاقہ کشی کے شکار  غزہ کے باشندوں کو شدید مشکلات کا  سامنا کرنا  پڑ رہا ہے۔

گیبریئسس  نے  ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ کے  خان یونس علاقے کے ناصر اسپتال  میں  جاری وسیع پیمانے کے فوجی آپریشن  کے باوجود عالمی ادارہ صحت  اور اس کے شراکت داروں نے  کل  چار سو کے قریب  مریضوں کو بنیادی  طبی سازو سامان  کی  ترسیل  کر دی ہے۔

ہسپتال کو خوردنی اشیا بھیجنے کوشش  کرنے کا بھی ذکر کرنے والے گیبریئس نے کہا ہے کہ ہم اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

گیبریئسس نے کہا کہ "اس طرح کی تاخیر سے کمزور مریضوں کی صحت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور طبی عملے کے کام میں خلل پڑتا ہے۔"

ناصر ہسپتال اس وقت تقریباً 400 مریضوں کو خدمات  فراہم کرنے کی وضاحت کرنے والے  گیبرئسس بتایا کہ  وہاں طبی سامان، ایندھن اور خوراک کی شدید کمی ہے۔

چیک پوائنٹ پر کارروائیوں کے باعث خوراک کی امداد کی تقسیم اور ناصر ہسپتال تک اس کی نقل و حمل میں تاخیر ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے ڈائریکٹر جنرل نے کہا، "یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ غزہ کے لوگ، جو شدید بھوک سمیت جہنم کے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، انتہائی  لا چارہیں۔ "



متعللقہ خبریں