امریکی کمانڈر کی دہشتگردوں کے سرغنہ سے شام میں ملاقات،ٹویٹر پر پیغام جاری

امور شام کے نمائندہ خصوصی جیمز  جیفری  کے دورہ انقرہ کے دوران امریکی مرکزی قوت " سینٹکام"  کے کمانڈر جنرل کینیتھ میک  کنزی نےشام میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے/وائی  پی جی  کے سرغنہ  شاہین جلو سے ملاقات کی ہے

1240121
امریکی کمانڈر کی دہشتگردوں کے سرغنہ سے شام میں ملاقات،ٹویٹر پر پیغام جاری

معلوم ہوا ہے کہ    امور شام کے نمائندہ خصوصی جیمز  جیفری  کے دورہ انقرہ کے دوران امریکی مرکزی قوت " سینٹکام"  کے کمانڈر جنرل کینیتھ میک  کنزی  نے  شام میں   علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے/وائی  پی جی  کے سرغنہ  شاہین جلو سے ملاقات کی ہے ۔

ایس ڈی جی  کا نام استعمال  کرنے والے  پی کےکے /وائی پی جی کے   ترجمان  مصطفی  بالی نے   ٹویٹر  پر اس بارے میں اطلاع دی اور کہا کہ  جنرل میک کنزی اور داعش کے خلاف  امریکی  اتحادی فوج کے نمائندہ  ولیئم روبک   نے پی کےکے کے/ وائی پی جی  زیر قبضہ   شامی علاقے کا دورہ کیا ہے۔

مصطفی بالی نے اس دورے کی تصویر   بھی  شائع کی   ہے جس میں یہ دونوں  اشخاص شاہین جلو  سے ملتےہوئے  دکھائی دے رہے ہیں۔

 اس ملاقات  کی خبر  امریکی   نمائندے جیمز جیفری  کے دورہ انقرہ سے  چند ساعتوں پیشتر  سوشل میڈیا  پر دینا قابل توجہ امر ہے ۔

 



متعللقہ خبریں