سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی جانب سےدفاعی صنعت کے اعلیٰ حکام کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں پاکستان کےسفیر ڈاکٹر یوسف جنید  نے کل شام  ترکیہ کی دفاعی صنعت کے اعلیٰ حکام جن میں  پریذیڈنٹ آف ڈیفنس انڈسٹری پرفیسر ڈاکٹراسماعیل  دیمر، ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز TUSAŞ کےڈائریکٹرجنرل تمل  کوتل شامل تھے افطار ڈنر کا اہتمام کیا

1977674
سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی جانب سےدفاعی صنعت کے اعلیٰ حکام کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر  یوسف جنید  نے کل شام  ترکیہ کی دفاعی صنعت کے اعلیٰ حکام جن میں  پریذیڈنٹ آف ڈیفنس انڈسٹری پرفیسر ڈاکٹر اسماعیل  دیمر، ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز TUSAŞ کے ڈائریکٹرتمل  کوتل  کے علاوہ  دفاعی صنعت کے دیگر اعلیٰ حکام  اور پاکستان کے سفارتکار شامل تھےکے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ 

سفیر پاکستان  ڈاکٹر  یوسف جنید اور سفارتخانہ پاکستان  کے سفارتکاروں نے  ترک دفاعی صنعت کے اعلیٰ حکام  کا سفیر پاکستان کی رہائش گاہ پہنچنے پر  پُر تپاک استقبال کیا۔

 

 

افطار ڈنر کے  بعد   اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے   پرفیسر ڈاکٹر اسماعیل دیمیر نے سب سے پہلے سفیر پاکستان   ڈاکٹر یوسف جنید کی جانب سے ان کے اور دیگر اعلیٰ حکام  کے اعزاز میں دینے جانے والے افطار ڈنر   پر شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے  کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی صنعت  کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

پاکستان ترکیہ کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ملک ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ہی ایک دوسرے  کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ہمیشہ ترکیہ  کی ہر مشکل میں مدد کی  جسے ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔ پاکستان کا دفاع ترکیہ کا دفاع ہے کیونکہ پاکستان ہمارے دلوں میں بسنے والا ملک ہے اور یہ ملک  ترکوں کے لیے  ایک الگ مقام ہی رکھتا ہے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے  پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل  دیمر اور دیگر اعلیٰ حکام   کا اس افطار ڈنر میں شرکت کرنے  پر شکریہ ادا کیا  اور کہا   کہ پاکستان کے دفاعی نقطہ  نظر کے لحاظ سے ترکیہ کے ساتھ  خاص طور پر دفاعی شعبے میں تعاون  بڑی اہمیت کا حامل ہے  اور دونوں ممالک  دفاعی شعبے میں کئی ایک مشترکہ منصوبوں پر کام کررہے ہیں  اور وقت کے ساتھ ساتھ ان   شعبوں میں مزید  تعاون  جاری رہے گا۔   

بعد میں  ترکیہ میں 6 فروری  کو آنے والے  زلزلے میں جان بحق ہونے والے افراد  کے لیے مغفرت کی دعا  بھی کی گئی۔

یاد رہے ترکیہ اس وقت دنیا میں   دفاعی صنعت میں بڑی سرعت سے ترقی کرنے والے  ملک  کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ترکیہ دفاعی صنعت میں 2002  تک  اپنی ضروریات  کا صرف بیس فیصد مقامی  ذرائع سے پورا کرتا تھا لیکن موجود دور میں ترکیہ اپنی  دفاعی ضروریات  کااسی فیصد پورا کرتا ہے اور  چند روز قبل ترکیہ نے  طیارہ اور ڈرانز بردار جنگی بحری جہاز ٹی سی جی انادولو سمندر میں اتار کر دنیا میں مسلح ڈرانز استعمال کرنے والے پہلے ملک کی حیثیت اختیار کرلی۔

 



متعللقہ خبریں