ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں پاکستان کا76واں یومِ آزادی جوش و جذبے سےمنایا گیا

پاکستان کا 76 واں یوم آزادی آج انقرہ میں سفیرِ پاکستان کی رہائش گاہ   پر جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی  سفارتکاروں،  اسٹاف، انقرہ میں  مقیم  پاکستانی کمیونٹی،  ممتاز ترک شخصیات   نے مل کر   روایتی جوش و جذبے  کے  ساتھ منایا گیا

2024354
ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں پاکستان کا76واں یومِ آزادی جوش و جذبے سےمنایا گیا

پاکستان کا 76 واں یوم آزادی آج انقرہ میں سفیرِ پاکستان کی رہائش گاہ   پر جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی  سفارتکاروں،  اسٹاف، انقرہ میں  مقیم  پاکستانی کمیونٹی،  ممتاز ترک شخصیات   نے مل کر   روایتی جوش و جذبے  کے  ساتھ منایا گیا۔

 ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹریوسف جنید نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی افراد کے ہمراہ  قومی ترانے کی دھن پر  پاکستان کا  قومی پرچم  لہرایا ۔

تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اپنے پیغامات میں پاکستانی رہنماؤں نے اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ویژن کے مطابق بدلنے کا عہد کیا۔ پاکستانی رہنماؤں نے  بھارت کے ناجائز قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان کے جائز حق خودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا یقین دلایا۔

پاکستان کے  یوم آزادی کے اس جشن کے موقع پر  خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر  یوسف جنید    نے کہا کہ  14 اگست ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، یوسف جنید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم قوم کے جد امجد قائداعظم کے وژن کے ساتھ ملک کی جامع اور پائیدار ترقی کے لیے پوری جانفشانی سے کام کریں گے۔ پاکستان 240 ملین سے زیادہ آبادی والے ایک ترقی پزیر ملک کے طور پر، پاکستانیوں نے نوبل انعامات جیتنے، فاتحانہ بلندیوں پر چڑھنے، دیسی ٹیکنالوجیز کی ترقی، جدید ترین دفاعی مینوفیکچرنگ، اور اعلیٰ معیار کی برآمدات پیدا کرنے سے لے کر زندگی کے تمام پہلوؤں میں اپنے شاندار دماغ کا مظاہرہ کیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس کو چلانے سے لے کر     ہر شعبے میں پاکستانی  اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے ترکیہ کی ترقی میں پاکستانیوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے سفیر جنید نے کہا کہ برادر ترکیہ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور ترکیہ کی خوشی  پاکستان کی خوشی اور ترکیہ کا دکھ پاکستان کا دکھ ہے۔

کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سفیر جنید نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ IIOJK میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ دے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف  جنید نے   بعد میں تمام حاضرین کے ساتھ مل کر یومِ پاکستان  کے موقع پر خصوصی طور پر تیار کردہ  کیک کاٹا ۔

سفیر نے ترک قوم اور اس کے قائدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے باسفورس کے پلوں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں میں روشن کرکے پاکستان کے یوم آزادی کی خوشی میں شریک کیا اور مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔



متعللقہ خبریں