فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم فیتو نے  لاس ویگاس میں ایک نیا اسکول کھول لیا

اس ماہ   فیتو کے حوالے کیے جانے والے اس اسکول میں  22 اگست سے درس و تدریس شروع ہو جائے گی ۔

539864
فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم فیتو نے  لاس ویگاس میں ایک نیا اسکول کھول لیا

 

فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم فیتو نے  لاس ویگاس میں ایک نیا اسکول کھولا ہے

۔ فیتو کا نیا اسکول امریکن ایئر فورس وارفیئر سینٹرکے زیر اہتمام دنیا کے سب سے بڑے جنگی تربیتی  مشن نیلز ہوائی اڈے میں اپنی سرگرمیوں کو شروع کرئے گا ۔ لاس ویگاس سائنس کورل اکیڈمی نامی اس اسکول کی افتتاحی تقریب میں فوجی اڈے کے کمانڈر ویلیم نارٹن نے اسکول کے پرنسپل ایرجان عائی دوعان کو اسکول کی چابی پیش کی ۔ اس ماہ   فیتو کے حوالے کیے جانے والے اس اسکول میں  22 اگست سے درس و تدریس شروع ہو جائے گی ۔

فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم فیتو کی پالیسی  یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے کسی ملک میں تعلیمی شعبے میں سرگرمیاں شروع کرتی ہے ۔ اس تنظیم کے بوسنیا میں 15 ،البانیہ میں 12 ، مقدونیہ میں سات ،کوسوو میں 5 اور سربیا میں ایک اسکول موجود ہے ۔  فیتو سے ہمدردی رکھنے والی کمپنیاں اور ادارے مغربی بلقانی ممالک میں تعلیم کے علاوہ  دیگر کئی شعبوں میں  سر گرم عمل ہیں ۔



متعللقہ خبریں