مضبوط معاشرہ، مضبوط ملک تعلیم ہی سے ممکن ہے : صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  اقوام متحدہ ٹرسٹی شپ کونسل میں منعقدہ "تعلیم کی تبدیلی کے سربراہی اجلاس" سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

1881924
مضبوط معاشرہ، مضبوط ملک تعلیم ہی سے ممکن ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے  کہ مضبوط معاشرہ، مضبوط ملک" کا آئیڈیل صرف انسانی سرمائے کے بہتر استعمال اور  تعلیم کے عمل سے گزر کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  اقوام متحدہ ٹرسٹی شپ کونسل میں منعقدہ "تعلیم کی تبدیلی کے سربراہی اجلاس" سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے انہوں نے تعلیم کو وسعت دینے، تعلیم کے معیار کو بڑھانے اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  تعلیم ہی وہ بنیادی عنصر ہے جو قوموں کو زندہ رکھتا ہے، تبدیلی کو ترجیح دیتا ہے اور دنیا میں قدر بڑھاتا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ مضبوط معاشرہ، مضبوط ملک" کا آئیڈیل صرف انسانی سرمائے کے اچھے استعمال اور اہل افراد کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن سمٹ ایک روشن، قابل عمل  اور منصفانہ دنیا کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے   اس موقع پر  شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں