اسپیکر مصفطیٰ شَن توپ کا انڈونیشیا میں فٹ بال میچ میں بھگدڑ میں ہلاکتوں پر تعزیت کا پیغام

شَن توپ  نے انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے علاقے ملنگ شہر میں فٹ بال میچ میں بھگدڑ میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے دکھ کا اظہار کیا ہے

1887436
اسپیکر مصفطیٰ شَن توپ کا انڈونیشیا میں فٹ بال میچ میں بھگدڑ میں ہلاکتوں پر تعزیت کا پیغام

ترکیہ کی  قومی اسمبلی  کے اسپیکر مصفطیٰ شَن توپ  نے انڈونیشیا میں فٹ بال میچ میں بھگدڑ میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے۔

شَن توپ  نے انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے علاقے ملنگ شہر میں فٹ بال میچ میں بھگدڑ میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شَن توپ  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیں   گہرے دکھ کے ساتھ انڈونیشیا میں ایک فٹ بال میچ میں جانی نقصان کا علم ہوا ہے۔ میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لواحقین اور انڈونیشیا کے برادر لوگوں سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ جانوں کے ضیاع  میں  مزید اضافہ نہیں ہوگا۔

ملک کے مشرقی جاوا صوبے کے شہر ملنگ میں گزشتہ روز لیگ میچ کے بعد دو مخالفوں کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے 174 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری جانب شَن توپ  اور ان کے ہمراہ پارلیمانی وفد ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور  پہنچ گیا ہے  یہ  ان کے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سرکاری دورے کا پہلا پڑاؤ  ہے۔ 

شَن توپ   ملائیشیا میں سرکاری حکام کے  ساتھ   باضابطہ رابطے قائم کریں  گے اور  انڈونیشیا میں جی 20 کے پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں