ترکیہ: 53 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

کوسٹ گارڈ ٹیموں نے بروقت کاروائی کر کے یونانی عناصر کی طرف سے ترکیہ کی بحری حدود کی طرف دھکیلے گئے 53 غیر قانونی نقل مکانوں کو بچا لیا ہے: ترکیہ کوسٹ گارڈ کمانڈ آفس

1892377
ترکیہ: 53 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

ترکیہ کے ضلع مُولا کی تحصیل بودرم کے کھُلے سمندر میں بادبانی کشتی میں سوار 53 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

ترکیہ کوسٹ گارڈ کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق  بودرم کے کھُلے سمندر میں بادبانی کشتی میں غیر قانونی نقل مکانوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ بحری جہاز کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔

کوسٹ گارڈ ٹیموں نے بروقت کاروائی کر کے یونانی عناصر کی طرف سے ترکیہ کی بحری حدود کی طرف دھکیلے گئے 53 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔

نقل مکانوں کو خشکی پر پہنچا کر ضروری کاروائیوں کے بعد ضلعی ڈائریکٹریٹ برائے امورِ مہاجرین  کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں