ترکیہ، صدارتی انتخابات میں بیرون ملک میں پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری

ہائی  الیکشن کمیشن  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق غیر ملکی نمائندہ دفاتر اور کسٹم  چوکیوں  پر  تیسرے روز صبح ساڑھے دس بجے تک 11 لاکھ 53 ہزار 842  ووٹرز نے ووٹ ڈالے ہیں

1989177
ترکیہ، صدارتی انتخابات میں  بیرون  ملک میں پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری

ترکیہ میں 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بیرون ملک اور سرحدی چوکیوں پر   پولنگ میں حصہ لینے والے  راِئے دہندگان کی  تعداد 11 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

73 ممالک میں 156 نمائندہ دفاتر  اور  سرحدی چوکیوں  پر ہفتے کو شروع   ہونے والا ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ہائی  الیکشن کمیشن  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق غیر ملکی نمائندہ دفاتر اور کسٹم  چوکیوں  پر  تیسرے روز صبح ساڑھے دس بجے تک 11 لاکھ 53 ہزار 842  ووٹرز نے ووٹ ڈالے ہیں۔

پولنگ کا عمل  24 مئی تک غیر ملکی نمائندہ دفاتر اور 28 مئی تک سرحدی چوکیوں پر  شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں