ترکیہ کا رواں سال دفاعی برآمدات کا ہدف 6 ارب ڈالر ہے:صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ازمیر کے چیلی ہوائی اڈے پر منعقدہ ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول TEKNOFEST سے خطاب کیا

2044254
ترکیہ کا رواں سال دفاعی برآمدات کا ہدف 6 ارب ڈالر  ہے:صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کا رواں سال دفاعی صنعت کی برآمدات کا ہدف 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرنا ہے۔

صدر ایردوان نے ازمیر کے چیلی ہوائی اڈے پر منعقدہ ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول TEKNOFEST سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آج، ہم نہ صرف اپنی قومی ٹیکنالوجی کی نقل و حرکت کی مصنوعات دیکھتے ہیں، یہ سب ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ ہم ترکیہ کی ترقی کا بھی قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ترکیہ ایک مستحکم ملک بنتےہوئے  آگے کی جانب  گامزن ہے۔

ایردوان نے وضاحت کی کہ انہوں نے دفاعی صنعت کے شعبے میں 850 مختلف منصوبوں کو احتیاط کے ساتھ شروع کیا ہے اور سب کے سب بہت  اہم  منصوبے ہیں۔

دنیا کا پہلا مسلح ڈرون  جہاز اور ، سمندروں میں ہمارا پرچم لہرانے والا "TCG اناطولیہ ہمارا فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دفاعی صنعت کے اقدامات سے ترکیہ کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ اس سال دفاعی برآمدات میں ہمارا ہدف 6 بلین ڈالر سے تجاوز کرنا ہے۔ جس طرح ہم نے اس شعبے میں اپنی برآمدات کو پچھلے سال 248 ملین ڈالر سے بڑھا کر 4.5 بلین ڈالر تک پہنچایا، امید ہے کہ ہم ان اعداد و شمار سے تجاوز کر جائیں گے۔ ہم اس وقت تک دن رات کام کریں گے جب تک  دوسرے شعبوں کی طرح دفاع میں مکمل طور پر خودمختار ترکیہ کے اپنے ہدف کو حاصل نہیں کرلیتے ۔



متعللقہ خبریں