اسرائیل کتنی ہی کوششیں کرلے ترکیہ پر  انٹی یہودی ہونے کا الزام  عائد نہیں کرسکتا: صدر ایردوان

صدرایردوان نے کابینہ  کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملوں  کو ایجنڈے  میں اہم جگہ دی ہے

2066644
اسرائیل کتنی ہی کوششیں کرلے ترکیہ پر  انٹی یہودی ہونے کا الزام  عائد نہیں کرسکتا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کتنی ہی کوششیں کرلے ترکیہ پر  انٹی یہودی ہونے کا الزام  عائد نہیں کرسکتا  کیونکہ ترکیہ واحد ملک ہے  جس کے ماضی  پر ایسا  شرمناک داغ نہیں  ہے۔

صدرایردوان نے کابینہ  کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملوں  کو ایجنڈے  میں اہم جگہ دی ہے۔

ایردوان نے کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں مکمل بربریت جاری ہے، یہ ظلم و بربریت ایسے ہی جیسے   ایک ہزار سال قبل صلیبی قبضے کے دوران اور دوسری جنگ عظیم میں تجربہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامی، جو بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے خلاف تمام جدید جنگی آلات استعمال کرتے ہیں انسانیت کی جنگی جرائم کی عدالت   میں ان کو پیش کیا جانا چاہیے۔

ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کی حیثیت سے وہ اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے کو فراموش نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اسے فراموش کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ہم  ترکیہ ہونے کے ناتے غزہ میں خونریزی کو روکنے کے لیے متحرک ہیں، ہم شرم کے ساتھ مغربی ممالک کی بے حسی  کو بھی دیکھ رہے  ہیں۔  ہولوکاسٹ کی شرمندگی نے عملی طور پر یورپی رہنماؤں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ اسرائیل کتنی ہی کوششیں کرلے ترکیہ پر  انٹی یہودی ہونے کا الزام  عائد نہیں کرسکتا  کیونکہ ترکیہ واحد ملک ہے  جس کے ماضی  پر ایسا  شرمناک داغ نہیں  ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں